بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوازشریف کرپشن چھپانے کیلئے جمہوریت کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں‘عمران خان

نوازشریف کرپشن چھپانے کیلئے جمہوریت کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں‘عمران خان

اسلام آباد ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے نوازشریف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے جمہوریت کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ حکومت تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے اور اسی خوف کے باعث پارٹی فنکشن کو پولیس کے ذریعے رکوایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کا فاشزم ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا جب کہ نوازشریف کرپشن چھپانے کے لیے جمہوریت کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔