بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حاجی کیمپوں میں مہلک امراض سے بچاؤ کی ویکسین وافر مقدار میں فراہم کردی گئی

حاجی کیمپوں میں مہلک امراض سے بچاؤ کی ویکسین وافر مقدار میں فراہم کردی گئی


اسلام آباد ۔عازمین حج کے لئے ویکسی نیشن مہم پیر سے شروع ہوگی،حاجی کیمپوں میں مہلک امراض سے بچاؤ کی ویکسین وافر مقدار میں فراہم کردی گئی۔وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کے لئے ویکسی نیشن مہم پیر سہ شروع ہوگی ملک بھر کے تمام حاجی کیمپوں میں مہلک امراض سے بچاؤ کی ویکسین وافر مقدار میں فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو اپنی روانگی سے کم از کم دس دن پہلے اپنے لئے ویکسی نیشن یقینی بنانا ہوگی۔حج پروازوں کا آغاز رواں ماہ کی چوبیس تاریخ سے ہوگا جو اگلے ماہ کی 26 تاریخ تک جاری رہیں گی۔ عازمین حج وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی پرواز کے اوقات معلوم کرسکتے ہیں۔