بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لاوارث لاشوں کی شناخت اور چوری شدہ موبائل فونز کی تصدیق کیلئے2 نئی ویب سائٹس کا آغاز ہو گیا

لاوارث لاشوں کی شناخت اور چوری شدہ موبائل فونز کی تصدیق کیلئے2 نئی ویب سائٹس کا آغاز ہو گیا


کراچی ۔ لاوارث لاشوں کی شناخت اور چوری شدہ موبائل فونز کی تصدیق کیلئے2 نئی ویب سائٹس کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق سٹیزن پولیسلیئسن کمیٹی نے لاوارث لاشوں کی شناخت اور چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فونز کی تصدیق کیلئے دو نئی ویب سائٹس کا آغاز کیا ہے۔

لئیسن کمیٹی کے مطابق لاوارث لاشوں کی شناخت سے متعلق معلومات اس ویب سائٹshanakhat.cplc.org.pk پردستیاب ہوگی۔یہ ویب سائٹ ایدھی فاؤنڈیشن اورChipa ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ادھرچھینے گئے اورچوری شدہ موبائل فونز کی تصدیق آئی ایم ای آئی نمبرز کے ذریعے اس ویب سائٹ mobilephone.cplc.org.pk پر دستیاب ہوں گی۔