بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اسپاٹ فکسنگ کیس میں دومزید پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آنے کا انکشاف

اسپاٹ فکسنگ کیس میں دومزید پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آنے کا انکشاف


لاہور:پاکستان سپرلیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں برطانوی کرائم ایجنسی کے نمائندے سے جرح کے دوران دومزید پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آئیہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملے کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے نمائندے اینڈریو افگریو نے پی ایس ایل اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید دو پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کا انکشاف کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اینڈریو افگریو نے پی سی بی اور شرجیل خان کے وکیل کی جرح کے دوران دو مزید کھلاڑیوں ناموں کا ذکر کیا اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو مذکورہ کھلاڑیوں کے بارے میں مزید شواہد کا انتظار ہے جس کے بعد ہی انہیں نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق جن دو کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں ایک فاسٹ بولر اور ایک مڈل آرڈر بیٹسمین شامل ہیں ، دونوں مذکورہ کھلاڑی سابقہ پی ایس ایل ایڈیشن کاحصہ تھے تاہم وہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔