بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید،10 زخمی

پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید،10 زخمی


پشاور: حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 6 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پشاور حیات اباد دھماکہ حودکش تھا دھماکے میں 10 سے 12 کلو باردوی مواد استعامل ہوا ہے 5سے 6 کلو حودکش جیکٹ میں تھے باقی موٹر سایکل میں نصیب تھی دھماکہ میں 125 موٹر ساییکل استعمال کی گی ہے مزید تحققات جاری ہے.پولیس