بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات کرنے والیمشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی حتمی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں پہلی سماعت ہوئی، سماعت سے قبل وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات جمع کروائے

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی عمل درآمد بینچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم بخاری، جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے دلائل دیے۔

اپنے دلائل کے دوران پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کیا جائے تاکہ ان سے جرح کی جاسکے۔

بعدازاں کیس کی سماعت کل بروز منگل (18 جولائی) تک کے لیے ملتوی کردی گئی، جہاں وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے وکلاء کو بھی عدالت طلب کرلیا۔