بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پا ک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

پا ک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

نئی دہلی ۔پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس’’ کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے گزشتہ روز بھارت فوج کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے اور 4 چار فوجیوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔

ڈی جی ایم او پاکستان نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے، بصورت دیگر پاک فوج کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب اٹھ کے مقام پر پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں جا گرنے سے اس میں سوار 4جوان شہید ہو گئے تھے ۔