بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا

کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا


کوئٹہ۔آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے ژوب کے قریب دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات ژوب کے علاقے قمر دین کیریز میں نکا پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹس اور مشین گنوں سے فائر کیے گئے۔ایف سی کی بر وقت جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔