بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / برطانیہ میں شرپسندوں کی مسلم کمیونٹی کیخلاف کاروائی

برطانیہ میں شرپسندوں کی مسلم کمیونٹی کیخلاف کاروائی

مانچسٹر ۔برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کو نذر آتش کرکے شہید کردیا ہے آتشزدگی سے نماز کا مرکزی ہال مدرسے کے تین کلاس رومز جل کر خاکستر ہو گئے تاہم واقعے کے وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہ ہو نے کی وجہ سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا مسجد انتظامیہ کے مطا بق یہ اس مسجد پر تیسرا حملہ ہے حملہ کے بعد برطانیہ کی مسلم کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم شرپسندوں نے ڈرولسڈن روڈ پر نسفت اسلامک سینٹر کو آگ لگادی جس نے مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعہ کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیوں اور عملے کے درجنوں افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن اس دوران مسجد کا زیادہ تر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ سے مسجد میں نماز کا مرکزی ہال اور متصل مدرسے کے 3 کلاس رومز جل گئے ادھر اس واقعے پر برطانیہ کی مسلم کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے مسجد انتظامیہ کے مطابق انہیں رات گئے فون کال موصول ہوئی کہ مسجد پر حملہ ہوگیا ہے ان کے مطابق تین سال میں اسی مسجد پر حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

پہلے بھی نامعلوم افراد نے مسجد میں خنزیر کے سر کاٹ کر پھینکے تھے اور عمارت کے باہر پیشاب کیا تھا ان کا کہنا تھا جب کہ نئے حملے کے بعد نمازیوں کی جان کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اور نمازیوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے دوسری طرفمانچسٹر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔