بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چینی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں پیشکش

چینی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں پیشکش


پشاور۔ خیبر پختونخواکے وزیرتعلیم و برقیات محمد عاطف خان نے چینی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں باالخصوص گیس اور پن بجلی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ ہر قسم کی بیش بہا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ حکومت خیبر پختونخوابھی اس معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔یہ دعوت انہوں نے پشاور میں چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران دی۔

اس موقع پر سیکرٹری توانائی نعیم خان، سی ای او پیڈو اور سی ای اوکے پی او جی سی ایل اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔وزیر تعلیم و برقیات نے کہا کہ انرجی اینڈ پاور سیکٹرز میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا رسپانس انتہائی حوصلہ افزاء ہے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول بہت سازگارہے اور اوپن پالیسی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے۔