بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں محکمہ ثقافت کو فعال کرنے کافیصلہ

خیبر پختونخوا میں محکمہ ثقافت کو فعال کرنے کافیصلہ


پشاور۔خیبر پختونخواحکومت نے علاقائی اور مقامی ثقافت کے فروغ اور ثقافتی ورثہ کو محفوظ رکھنے کی غرض سے صوبہ بھر میں محکمہ ثقافت کو فعال کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں محکمہ ثقافت کے دفاتر قائم کیے جائیں گے اس ضمن میں صوبائی وزیر ثقافت نے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع کے مطابق صوبہ میں علاقائی و مقامی ثقافت کو معدومیت سے بچانے کے لیے کوششیں تیز کرد ی گئی ہیں۔

ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو اپنی روایا ت و ثقافت سے جوڑے رکھنے کے لیے صوبائی حکومت نے سات شہر وں میں محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹوریٹس کے قیام کی منظوری دے دی ہے جس کے بعدپشاور کے علاوہ اب مردان ،سوات ،ایبٹ آباد،کوہاٹ ،بنوں اور ڈیر ہ میں بھی محکمہ ثقافت کے ڈویژنل دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں ا س سلسلے میں رابطہ پر صوبائی وزیر ثقافت محمودخان نے روزنامہ آج کوبتایاکہ صوبائی حکومت علاقائی اور مقامی ثقافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس کے فروغ کے لیے بھی مصروف عمل ہے اور اس مقصد کے لیے صوبہ بھر میں محکمہ کو فعال کیاجارہاہے اسی سلسلے میں علاقائی دفاتر قائم کیے جارہے ہیں جس سے صوبہ میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا