بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کیمسٹ برادری کاصوبہ بھرمیں شٹرڈاؤن

کیمسٹ برادری کاصوبہ بھرمیں شٹرڈاؤن

پشاور۔پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا(پی سی ڈی اے )نے ڈرگزرولز میں ترامیم اور نئے مجوزہ ڈرگز ایکٹ 2017کو ان سے مشاورت کئے بغیر لاگوکرنے کے خلاف صوبے بھرمیں شٹرڈاؤن کا اعلان کردیاگزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین ظاہرشاہ،جنرل سیکرٹری موبین،افتاب عالم،فضل واحد،مہرالہٰی اور دیگرنے کہاکہ نئے مجوزہ ایکٹ کومسترد کرتے ہوہیں اور تحفظات کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ صحت کو ڈرگز رولز میں ترامیم لانے سے پہلے پی سی ڈی اے کواعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کی لیکن محکمہ صحت میں محصوص افراد نے ہم سے مشاروت کیے بغیر وزیراعلیٰ سے ڈرگزرولز میں ترامیم کی منظوری لے لی جوہمیں قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئے مجوزہ ڈرگ رولز میں ہوسیل،ڈسٹریبوشن ڈرگزسیل،نئے لائسنس کااجراء ،ہوسیل کی دکان 144سکوائرفٹ،ریٹیل کی دکان 120،فارمیسی شاپ 300 سکوائر فٹ ہونے سمیت دیگرنکات ہمیں شدید تحفظات ہیں انہوں نے کہاکہ بغیرمشاورت کے ڈرگز رولز میں ترامیم کے خلاف خیبرپختونخوا کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ 17تا 19جولائی تک پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ جاری رکھنے سمیت20جولائی کو سیکرٹری ہیلتھ آفس کے سامنے دھرنا دیاجائے گاجبکہ 27جولائی صوبے بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔