بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

سیول۔ جنوبی کوریا نے 2015 کے بعد پہلی بار شمالی کوریا کو فوجی مذاکرات کی غیرمعمولی پیش کش کرتے ہو ئے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 21 جولائی کو غیرفوجی ذون میں بات چیت ہوسکتی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے نائب وزیر دفاع سوہ شوشک نے 21 جولائی کو شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کا مقصد ایسی تمام جارحانہ سرگرمیوں کا خاتمہ ہوگا جن کی وجہ سے دونوں ممالک میں فوجی کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔

سوہ شوشک نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان غیرفوجی زون میں شمالی کوریا کی عمارت میں یہ بات چیت کی جاسکتی ہے جہاں پہلے بھی مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مستقل میزائل تجربات کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پورے خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دونوں ممالک میں آخری بار 2015 میں اعلی سطح کے مذاکرات ہوئے تھے۔