بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میجر جمال شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا

میجر جمال شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا

 پشاور خود کش حملہ میں شہید ہو نے والے میجر جمال شیران شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی ہے شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق میجر جمال شیران، جو گزشتہ روز پشاور میں خودکش حملے میں جام شہادت نوش کر گئے تھے ان کی کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، گورنر اور وزیر اعلی سمیت سول ملٹری افسران نے شرکت کی۔ شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جہاں شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پشاور میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیمیں حیات آباد کے علاقے میں فرنٹیر کور کے گاڑی پر خود کش حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔