بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چوہدری نثار کو کمر میں درد کی شکایت، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

چوہدری نثار کو کمر میں درد کی شکایت، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کو ڈاکٹروں نے کمر میں شدید تکلیف کے باعث مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو گزشتہ کئی روز سے کمر درد کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ منگل کی صبح وہ مقررہ وقت پر دفتر پیہنچے لیکن شدید تکلیف کے باعث اپنی دفتری مصروفیات ترک کرکے گھر واپس چلے گئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے بھی انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جس کے بعد وزیر داخلہ نے اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کردیں ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار گزشتہ برس علاج کی غرض سے برطانیہ بھی گئے تھے جہاں وہ کئی دن زیر علاج رہے تھے۔