بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت کی پھر ایل او سی کی خلاف ورزی

بھارت کی پھر ایل او سی کی خلاف ورزی


سرینگر۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بانڈی پورہ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گریز میں شہید کیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے نوجوان عسکریت پسند تھے جنہیں ایک جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ ادھراسلام آباد اور ترال کے علاقوں میں حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادتوں پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

بھارتی فورسز نے رات دیر گئے ضلع اسلام آباد کے علاقے بلبل نوگام اچھہ بل میں کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شوکت لوہار، مظفر حجام اور ناصر احمد کو شہید کردیا ہے۔ علاقے میں تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی تین نوجوانوں مختار احمد، پرویز احمد وانی اور حسن بھائی کی شہادت پر مکمل ہڑتال کی گئی جنہیں بھارتی فوجیوں نے ہفتے کو ستورہ ترال میں شہید کیا تھا۔

دریں اثناء نامعلوم افراد نے قاضی گنڈ علاقے میں نذیر احمد شاہ نامی ایک شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کردیاہے۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں بھارتی فوج کی 71آرمڈ ریجمنٹ کے میجر شیکھر تھاپا کو جو8 راشٹریہ رائفلزکے ساتھ تعینات تھا، اس کے اپنے ہی سپاہی نے موبائل فون کے استعمال پر توتو میں میں ہونے کے بعد گولی مارکر ہلاک کردیاہے مقتول میجر نے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر سپاہی کی سرزنش کی تھی ۔