بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں پرتکلف جملوں کا تبادلہ

حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں پرتکلف جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے دوران پرتکلف جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔حکومت پر برسنے والے قمر زمان کائرہ اور اپوزیشن کے خلاف بڑھ چڑھ کر بولنے والے عابد شیر علی جب سپریم کورٹ کے باہر آپس میں ملے تو سب دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔منگل کو پاناما کیس سماعت سے قبل قمر زمان کائرہ ،عابد شیر علی اور خورشید شاہ ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوئے ۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے عابد شیر علی سے پوچھا کہ آپ کہاں رہ گئے تھے ؟ہم آپ کا انتظار کر رہے تھے ۔اس کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ میں نے کہاں جانا تھا ،میں ادھر ہی ہوں ۔مختصر مکالمے کے بعد تینوں رہنما کمرہ عدالت میں چلے گئے ۔اسی دوران ندیم افضل چن نے عابد شیر علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئیں عابد صاحب، میرے ساتھ چلیں ، لوگ آپ کو انڈے ماریں گے یہ جملہ سنتے ہی عابد شیرعلی مسکرائے اور بولے کہ وہ انڈے کیوں ماریں گے میں پیپلزپارٹی سے نہیں ہوں۔