بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں تفریح اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے منصوبے

پشاور میں تفریح اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے منصوبے

پشاور۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے ناظم محمد عاصم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا بلدیاتی نظام بہترین اور منفرد ہے ٗ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈسٹر کٹ ممبر ‘ ٹاؤن ممبر‘ نیبر ہوڈ ناظم اور منتخب کونسلروں کے ذریعے یونین کونسل کی سطح پر ریکارڈ فنڈز مہیا کررہے ہیں جس سے عوامی مسائل کے حل مدد مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس میں گزشتہ دو سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ضلع ناظم نے کہا کہ جس وقت انہیں نظامت ملی تواس وقت پشاور میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہاتھا اور پشاور میں بھی وقتا فوقتا کیسز رجسٹرڈ ہورہے تھے ۔

ضلعی حکومت نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ ڈینگی کے خلاف عوام کی آگاہی کیلئے بھرپور مہم چلائی ٗ فوگ سپرے اور لاروی سائیڈ سپرے کروائے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت 80 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے پرانے جی ٹی ایس اڈے میں 27 کنال کی اراضی پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سروسز کلب اور ڈسٹرکٹ ٹاور بنارہی ہے جس میں عوام کی تفریح اور صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے جم‘ ٹیبل ٹینس ‘ بینڈمنٹن ‘ سوئمنگ پول ‘ جاگنگ ٹریک کی سہولیات کے ساتھ ساتھ معیار کھانے کی فراہمی کیلئے 10 فوڈ کورٹ اور دو عدد ریسٹورنٹ بنائے جارہے ہیں جس کے لئے پشاور گریژن کلب کی طرز پر ممبر شپ کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمکمنڈ ی میں اپنی نوعیت کا پہلا کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ تعمیر کیاجارہا ہے جس پر ستمبر کے وسط میں کام کا آغاز کیاجائیگا جس کے لیے تاجروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے گئے ہیں اپنی نوعیت کے اس پہلے پلازہ کے بیسمنٹ اورفرسٹ فلور پر دکانیں تعمیر کی جائیگی جبکہ باقی 7 منزلوں پر گاڑیا ں پارک کرنے کی سہولت میسر ہوگی پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا مقصد ضلع کے گنجان آباد علاقوں میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے ‘ ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کے لئے کیا گیا ہے۔

پلازہ کی تعمیر کے بعد نمکمنڈی ‘ کوہاٹی ‘ بجوڑی گیٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی عائد کی جائیگی انہوں نے کہا کہ نمکمنڈ ی بین الاقوامی طرز کا فوڈ سٹریٹ بنایاجارہا ہے جس کے لئے پی سی ون تیار ہوچکا ہے اس منصوبے پر پانچ کروڑ روپے لاگت آئیگی ‘تاجروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مسماری کا عمل شروع ہے فوڈ سٹریٹ میں عوام کو روایتی کھانے اور دیگر سہولیات بھی دستیاب ہونگی اور نمکنڈی میں فوڈ سٹریٹ باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کیلئے پشاور کی پہچان ثابت ہوگا ۔

ضلع ناظم نے کہا کہ پشاور کے تینو ں اڈوں میں مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس میں پشاور کے جنرل بس سٹینڈ ( حاجی کیمپ اڈہ ) کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے 2کروڑ 87 لاکھ روپے کی لاگت سے اڈہ کو محفوظ بنانے کیلئے چار دیواری ‘ مسافروں کو معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کیلئے میگا سپر سٹور‘ سروس ڈک کاقیام اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹرفلٹریشن پلانٹ ‘انتظار گاہوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے فائبر گلاس شیٹ لگانے کے علاوہ مسافروں کی سہولت کیلئے ایم ایس پی پرورگرام کے تحت 26 عدد نئے واش رومز بھی بنائے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع کے مختلف اسکولوں کے فرنیچر‘واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جاچکی ہے۔

اسکے علاوہ ضلعی حکومت نے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی میدا ن میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کیلئے پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میٹر کی رزلٹ میں پشاور بورڈ میں پہلی ‘ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو نقد انعامات اورلیپ ٹاپ دیاجائیگا انہوں نے کہا کہ آزمائشی طور پر 2 کروڑروپے کی لاگت سے بڈھ بیر ‘متنی‘اور گاڑہ تاجک کے مراکز صحت کو سولرائز کیا گیا ہے جو کہ کامیابی سے اپنا کام کررہی ہے اسی طرح ضلعی حکومت کے زیر انتظام نصیرا للہ بابر ہسپتال اور صفت غیور ہسپتال (حاجی کیمپ ہسپتال ) کے لیے آلات اور ادویات کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ25لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی بہتر بنانے اور ندی نالوں کی صفائی کیلئے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے ضلعی گرانٹ سے ڈبلیو ایس ایس پی کے حوالے کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تحت 67 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس می چونگی روڈ سے قمر دین گڑھی 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ٗکوہاٹ روڈ تا قمردین گڑھی 15 کروڑ 10 لاکھ روپے ٗرنگ روڈ سے تکیہ پل 2 کروڑ 50 لاکھ روپے ٗرنگ روڈ سے شیخ محمدی کینال روڈ 9 کروڑ روپے ٗ باڑہ روڈ ‘ پشتخرہ روڈ سے سواتی پھاٹک 25 کروڑ روپے ٗجلیل کبابی روڈ 1 کروڑ 80 لاکھ روپیاور سرکلرروڈ12 کروڑ روپے شامل ہیں۔