بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وکلاء کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

وکلاء کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے استعفیٰ نہ دینے پرآج بدھ کوملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے یہ اعلان وکلاکی نیشنل ایکشن کمیٹی نے کیا کمیٹی کے سربراہ آفتاب باجوہ نے ارکان کے ساتھ رابطے کے بعد ملک گیر ہڑتا ل کا فیصلہ کیا ہے ملک بھر کی عدالتوں میں آج وکلاپیش نہیں ہونگے۔ بار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلی پنجاب استعفی دیں کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ان رہنماوں کو بے نقاب کردیا ہے ۔

بار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے شریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ میں کردار ادا کیا جبکہ چیئرمین نیب نے پہلے ہی حدیبیہ پیپر ملزکیس کی تحقیقات سے انکا رکردیا تھا۔ بارایسوسی ایشن نے مسلم لیگ ن کی طرف سے اپنائی گئی پالیسی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدات اس کا نوٹس لے اور پاناما کیس کو جلد نمٹایا جائے ۔ سپریم کورٹ بار نے ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز سے اپیل کی ہے کہ وہ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرپشن کا راستہ روکنے کیلئے کی جانے والی ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں تاکہ قوم کا مستقبل بہتر بنایاجاسکے۔ سیکرٹر ی سپریم کورٹ بار نے وکلابرادری سے اپیل کی ہے کہ ہڑتال کی کال کو کامیاب بنائیں ۔