بریکنگ نیوز
Home / کھیل / بنگلادیشی بولرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا بولنگ ایکشن کلیئرقرار

بنگلادیشی بولرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا بولنگ ایکشن کلیئرقرار


دبئی۔ آئی سی سی نے بنگلا دیشی بولرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا بولنگ ایکشن کلیئرقرار دے دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد اور اسپنر عرفات سنی پر مشکوک ایکشن کی وجہ سے 6 ماہ قبل پابندی عائد کی تھی۔

تاہم اب دونوں بولرز کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد تسکین احمد اور شہریار خان پر پابندی ختم ہوگئی ہے اور وہ  انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کے اہل قراردے دیے گئے ہیں۔