بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری ملازمین کے تنخواہوں کے اضافے کا اعلامیہ جاری

سرکاری ملازمین کے تنخواہوں کے اضافے کا اعلامیہ جاری

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں ہونے والے اضافے کااعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کااطلاق یکم جولائی سے ہوگا اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے جار ی ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نظرثانی شدہ بنیادی پے سکیل 2017ء کے بعد 2016ء کے بنیادی پے سکیل کی جگہ لیں گے۔اعلامیہ کے مطابق ایسے سرکاری ملازمین جو جون 2017ء تک ملازمت میں موجود ہوں کے بنیادی پے سکیل 2017ء پوائنٹ ٹو پوائنٹ کی بنیاد پر تنخواہ فکسڈ کی جائے گی ایسے ملازمین جن کی ان نظرثانی شدہ سکیل کے متعارف کرانے کے بعد ترقی ہوتی ہے کی تنخواہ ان کی موجودہ پے سکیل کے مطابق فکسڈ کی جائے گی۔

اسی طرح سالانہ انکریمنٹ کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا اسی طرح 2010ء کا ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو یکم جولائی سے منجمد تصور کیاجائے گا اسی طرح جو ملازمین 2008ء اور 2011ء کے بنیادوں پے سکیل کے تحت سوفیصد ایڈہاک ریلیف وصول کررہے ہیں اسے یکم جولائی سے کم کر کے 50 فیصد کرایا گیا ہے اسی طرح 10 فیصد ایڈہاک ریلیف2016ء کو بھی جولائی سے منجمد کر دیا گیاہے جبکہ تمام نئے سرکاری ملازمین کو بھی 10 فیصد 2016ء ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا ۔

اعلامیہ کے مطابق بیرون ملک ڈیپوٹیشن پر پوسٹنگ حاصل کرنے والے ملازمین ایڈہاک ریلیف کے حقدار نہیں ہونگے ٗ ملازمت سے معطلی کے دوران ملازمین ایڈہاک ریلیف کے حصول کے حقدار ہوں گے اسی طرح سپیشل پے اور الاؤنسز کو یکم جولائی سے موجودہ حالات میں منجمد کر دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 گریڈ 22 کے سرکاری افسران کا اردلی الاؤنس ماہانہ 12 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تنخواہوں اور الاؤنسز کے نظرثانی شدہ پے سکیل کے بعد گریڈ ایک کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ بڑھ کر زیادہ سے زیادہ 17 ہزار 830 روپے ،گریڈ2 کے ملازمین کی تنخواہ 19 ہزار 210 روپے ،گریڈ 3 کے ملازمین کی تنخواہ بڑھ کر 21 ہزار 310 روپے ،گریڈ 4 کے ملازمین کی تنخواہ بڑھ کر 23 ہزار ایک سو روپے ،گریڈ 5 کے ملازمین کی تنخواہ 25 ہزار 260 روپے ،گریڈ 6 کے ملازمین کی تنخواہ 27 ہزار 420 روپے،گریڈ 7 ملازمین کی تنخواہ 29 ہزار 290 روپے ،گریڈ 8 کے ملازمین کی تنخواہ 31 ہزار 480روپے، گریڈ 9 کے ملازمین کی تنخواہ 33 ہز ار 670 روپے، گریڈ 10 کے ملازمین کی تنخواہ 36 ہزار 160 روپے، گریڈ 11 کے ملازمین کی تنخواہ 38 ہزار 970 روپے ،گریڈ 12کے ملازمین کی تنخواہ 42 ہزار 120 روپے ، گریڈ 13 کے ملازمین کی تنخواہ 45 ہزار 760 روپے،گریڈ 14 کے ملازمین کی تنخواہ 50 ہزار 280روپے، گریڈ 15 کے ملازمین کی تنخواہ 56 ہزار روپے ، گریڈ 16 کے ملازمین کی تنخواہ 64 ہزار 510 روپے ، گریڈ 17 کے ملازمین کی تنخواہ 76 ہزار 370 روپے ، گریڈ 18 کے ملازمین کی تنخواہ 95 ہزار 750 روپے، گریڈ 19 کے ملازمین کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار 210 روپے ، گریڈ 20 کے ملازمین کی تنخواہ ایک لاکھ 32 ہزار 230 روپے ،گریڈ 21 کے ملازمین کی تنخواہ ایک لاکھ 46 ہزار 720 روپے جبکہ گریڈ 22 کے ملازمین کی تنخواہ ایک لاکھ 64 ہزار 560 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔