بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پولیس شہداء کے ورثاء کیلئے پلاٹوں کی قرعہ اندازی

پولیس شہداء کے ورثاء کیلئے پلاٹوں کی قرعہ اندازی

پشاور۔ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اسلام آباد کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس کانسٹیبلوں کے ورثاء کیلئے مختص 4 پلاٹس قرعہ اندازی کے سلسلے میں گزشتہ روز سنٹر ل پولیس آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کوارٹرز محمد اشرف نور ٗصوبہ بھر کے تمام اضلاع سے شہید کانسٹیبلوں کے ورثاء ٗڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، سیکرٹری ویلفیئر، ایس پی انوسٹی گیشن مردان، ایس پی سٹی پشاورسمیت دیگر نے دیگر شرکت کی واضح رہے کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اسلام آباد نے ملک بھر میں پولیس شہداء کے ورثاء کیلئے اسلام آبادمیں24 رہائشی/کمرشل پلاٹس مفت مختص کئے ہیں جن میں دو رہائشی اور دو کمرشل پلاٹس خیبر پختونخوا پولیس کیلئے فراہم کئے ہیں ۔

صوبہ بھرکے 680 پولیس شہداء کانسٹیبلوں کیلئے قرعہ اندازی کی گئی جن میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے 109 شہید ، مردان ریجن کے 146 ، کوہاٹ ریجن کے 96 ، مالاکنڈ ریجن کے 140 ، ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے 77 ، ہزارہ ریجن کے 32 اور بنوں ریجن کے 80 پولیس شہید کانسٹیبلزکے نام شامل تھے قراعہ اندازی کے نتیجے میں کمرشل پلاٹس شہید کانسٹیبل رقیب اللہ( ہنگو) اور شہید کانسٹیبل گل اسلام (سوات) کے نام نکلے۔ جبکہ رہائشی پلاٹس شہید کانسٹیبل عبدالامین ( ہنگو) اور شہید کانسٹیبل زاہد اللہ (بنوں) کے نام نکلے ان چاروں شہداء کے ورثاء کو ان پلاٹوں کے کاغذات 4اگست 2017کو یوم شہداء پولیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے ذریعے حوالے کئے جائیں گے ۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز محمد اشرف نور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن فورس کی حیثیت سے لڑ رہی ہے اور سب سے زیادہ قربانیاں خیبر پختونخوا پولیس کے افسروں و جوانوں نے دی ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس شہید پیکج کے تحت ہر ایک شہید کے ورثاء کو تمام مراعات فراہم کئے جاچکے ہیں واضح رہے کہ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بھی پولیس شہدا کے ورثاء کے لئے ریگی للمہ ٹاون شپ پشاور میں 300کنال اراضی مختص کی ہے۔