بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وادیِ نیلم میں سیاحوں کیلئے مفت رہائش کا اعلان

وادیِ نیلم میں سیاحوں کیلئے مفت رہائش کا اعلان

آزاد کشمیر کی جنت نظیروادی نیلم میں پاکستانی سیاح ایک ہفتہ کیلئے مفت رہائشی سہولیات سے محظوظ ہوسکیں گے۔


ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد فرید نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے پیش نظر وادی نیلم میں ملکی سیاحوں کیلئے یکم سے 7اگست کے دوران مفت رہائشی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کی لہر کے پیش نظر سیاحوں کو سستی تفریح فراہم کرنا اور وادی نیلم کی سیر کرانا ہے ۔وادی کی سیر کے دوران سیاحوں کو صرف خوراک اور سفری اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔