بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آپریشن خیبر4پر افغان وزارت دفاع کا واویلا مسترد

آپریشن خیبر4پر افغان وزارت دفاع کا واویلا مسترد

راولپنڈی۔پاک فوج نے راجگال وادی میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن خیبر4پر افغان وزارت دفاع کا واویلا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن خیبر4پر افغانستان کے تحفظات بلاجواز ہیں ،خطے کے امن کیلئے الزام تراشی سے گریز کرنا ضروری ہے ،الزام تراشی کا پرانا عمل امن دشمنوں کا ایجنڈا ہے ، پاک فوج افغانستان کی جانب سے اعتماد پر مبنی سیکیورٹی تعاون کی خواہاں ہے ۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راجگال وادی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خیبر4پر افغان وزارت دفاع کے ردعمل کو مسترد کرتے ہیں ، خیبر4پر افغانستان کا ردعمل پاک افغان امن کوششوں پر منفی اثر ڈالے گا ۔افغان فورسز اور ریزولوٹ سپورٹ مشن کو پہلے ہی زبانی اور پھر تحریری طور پر دوبارہ آگاہ کیا جا چکا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کے امن کیلئے الزام تراشی سے گریز کرنا ضروری ہے ،الزام تراشی کا پرانا عمل امن دشمنوں کا ایجنڈا ہے ، پاک فوج افغانستان کی جانب سے اعتماد پر مبنی سیکیورٹی تعاون کی خواہاں ہے ۔