بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک فوج کا لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب ‘ 5بھارتی فوجی ہلاک

پاک فوج کا لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب ‘ 5بھارتی فوجی ہلاک


پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا جبکہ بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے ایک جوان سمیت 3 شہری شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے سیکٹر نیزا پیر، سبز کوٹ اور کیانی پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک فوجی شہید اور دو شدید زخمی ہوئے جبکہ 2 شہری بھی شہید اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی پوسٹ تباہ ہوگئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 5 فوجی بھی مارے گئے اور بھارتی بندوقیں خاموش ہوئیں۔

ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ‘جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی پر پاک فوج ہمیشہ بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دے گی’۔