بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک ایران کا بارڈر میکنزم کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق

پاک ایران کا بارڈر میکنزم کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد+تہران۔ پاکستان اور ایران نے بارڈر میکنزم کو مذید موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق گزشتہ روز دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ہو نے والی ملاقات میں طے پایا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کی ہائیر بارڈر کمیشن کا پہلا اجلاس تہران میں منعقد ہوا پاکستان کی طرف سے وفد کی قیادت منصور احمد خان نے کی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت مسٹر حسین اظہر نے کی اس موقع پر دونوں وفود کے درمیان مفید بات چیت ہوئی اور دونوں اطراف سے مثبت اور تعمیری پہلو سامنے آئے۔

پاکستانی اور ایرانی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ بارڈر میکنزم کو مذید موثر بنانے پر زور دیا اس موقع پر سرحد پر شرپسندوں سے درپیش خطرات جن میں منشیات سمگلرز اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر دونوں اطراف سے سرحدی خلاف ورزی نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔