بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہسپتال کی ویڈیو وائرل کرنے پر عملہ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

ہسپتال کی ویڈیو وائرل کرنے پر عملہ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

پشاور۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے آپریشن تھیٹر میں مریض کے آپریشن کے دوران چھت ٹپکنے کی وڈیو وائرل کرنے پر متعلقہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ متعلقہ ڈاکٹروں یا عملے کو وڈیو بنانے کی بجائے انتظامیہ سے شکایت کرنی چاہئے تھی تاکہ بروقت اقدامات کئے جا سکتے انکوائری کمیٹی میں ڈاکٹر محمد طارق خان ایسوسی ایٹ پروفیسر چیئرمین ٗ ڈاکٹر عابد الرحمن ڈائریکٹر ہیومین رائٹس ممبر ٗ ڈاکٹر شیرعلی ایم او او پی ڈی ممبر ٗعاشق نواز الیکٹریکل انجینئر ممبر ہونگے کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔