بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات


راولپنڈی ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد نے ملاقات کی ، جس میں دفاع اور سلامتی کے امور سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستا کی علاقائی امن و سلامتی اور استحکام کے لئے کوشش قابل تعریف ہیں

اس موقع پر قطر کے وزیر دفاع نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاک و چبند دستے نے قطر کے وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔