بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لواری ٹنل 42 سالہ تعمیراتی دور سے گزر کر مکمل

لواری ٹنل 42 سالہ تعمیراتی دور سے گزر کر مکمل

چترال۔وزیراعظم نواز شریف نے دو حصوں پر مشتمل لواری ٹنل کا افتتاح کردیا ہے۔لواری ٹنل 42 سالہ تعمیراتی دور سے گزر کر مکمل ہوئی ہے،اس انتہائی اہم سرنگ کا پہلی بار سنگ بنیاد 5 جولائی 1975 کو وزیر بین الصوبائی رابطہ عبدالحفیظ پیرزادہ نے رکھا تاہم 5 جولائی 1977 کو سابق جنرل ضیا الحق نے ملک میں مارشل لا لگا کر اس منصوبے پر کام بند کروا دیا۔6 اکتوبر 2006 کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے حکم پر لواری ٹنل کے دونوں طرف دوبارہ کام شروع کیا گیا۔

2008 میں ٹنل مکمل ہوئی اور گاڑیوں کی آمد و رفت سرنگ کے اندر سے شروع ہوئی، 2009 سے 2017 تک سردیوں میں لوگوں کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی۔لواری ٹنل کی تعمیر کے بعد چترال کے مسافروں کو 10500 فٹ بلند لواری ٹاپ عبور کرنے سے نجات مل جائے گی اور پورا سال آمد و رفت کی سہولت بھی میسر رہے گی، سردیوں میں برفباری کی وجہ سے لواری ٹاپ بند ہونے سے آمد و رفت رک جاتی تھی جب کہ اب سفر کا دورانیہ بھی 2 گھنٹے کم ہو جائے گا۔ لواری ٹنل دو حصوں پر مشتمل ہے، بڑی ٹنل 9 کلومیٹر طویل جب کہ چھوٹی کی لمبائی 2 کلو میٹر ہے۔واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق 68 سال کے دوران لواری ٹاپ کے راستے سفر کرتے ہوئیتقریبا 8 ہزار افراد برفانی ہواں اور تودوں کی زد میں آ کر جانیں گنوا چکے ہیں۔