بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جعلی دستاویزات انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں ٗ عمران خان

جعلی دستاویزات انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں ٗ عمران خان

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جعلی دستاویزات کی فراہمی شریف خاندان کا ایک اور بڑا جر م ہے،جعلی دستاویزات انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے ۔

 سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان سمجھتا ہے کہ وہ ہمیشہ قوم کو بے وقوف بناتے رہیں گے ۔ جعلی دستاویزات انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی دستاویزات کی فراہمی شریف خاندان کا ایک اور بڑا جر م ہے۔ قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہی سب سے بڑا جرم ہے۔