بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لندن فلیٹس ملکیت کے دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش

لندن فلیٹس ملکیت کے دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش


اسلام آباد۔ وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے لندن فلیٹس کی ملکیت سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کردیں۔جمعرات کو سماعت کے آغاز پرجسٹس عظمت سعیدنے ریمارکس دئیے کہ سلمان صاحب آپ نے میڈیا کے سامنے اپنا کیس پیش کیا، تمام دستاویزات میڈیا میں زیر بحث آئیں، باہر میڈیا کا ڈائس لگا ہے، وہاں دلائل بھی دے آئیں۔ دونوں دستاویزات عدالت میں ہی کھولیں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سے کہا کہ یواے ای سے بھی حسین نواز کے دستاویزات کی تصدیق مانگی گئی تھی۔جس پر سلمان اکرم راجا نے یو اے ای کی وزارت انصاف کا خط پڑھ کر سنایا، سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یو اے ای کے خط پر حسین نواز سے کوئی سوال نہیں پوچھا گیا،حسین نواز کی تصدیق شدہ دستاویزات کو بھی نہیں مانا گیا،جے آئی ٹی نے یو اے ای کے خط پر نتائج اخذ کیے۔جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے نام پر چند دستاویزات ہمیں موصول ہوئی ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ایک دستاویز قطری شہزادے ایک برٹش ورجن آئی لینڈ سے متعلق ہے۔