بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صوبائی حکومت نے چیئر لفٹس ٹوٹنے کا نوٹس لے لیا

صوبائی حکومت نے چیئر لفٹس ٹوٹنے کا نوٹس لے لیا


پشاور۔خیبر پختونخوا حکو مت نے صو بے کے سیاحتی مقامات پر چےئر لفٹ ٹوٹنے سے ہلاکتو ں کے واقعات کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں چےئرلفٹ کے لئے این او سی جاری کر نے کا اختیار متعلقہ ڈویژن کے کمشنر کو تفویض کیا ہے ٗصوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز کے نام ایک خصوصی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ15 جولائی کو دریائے سوات میں گاؤں پلیر کالام کے مقام پر چےئر لفٹ گرنے سے سات افراد ہلاک اور عید الفطر کے موقع پرضلع ایبٹ آباد میں گیارہ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے جس کا حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے فور ی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

تمام کمشنرز اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام علاقو ں میں ماہرین کی کمیٹیا ں تشکیل دیں اور ا ن چےئر لفٹو ں کو تیکنیکی طور پر قابل عمل قرار دیں ٗاس کے بعد چےئر لفٹ کے لئے این او سی جاری کیا جائے ٗتمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اپنے اپنے علاقو ں میں چےئر لفٹ کا معائنہ کریں تا کہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے ۔