بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مہاجرین کو افغان سٹیزن کارڈ کی فراہمی شروع

مہاجرین کو افغان سٹیزن کارڈ کی فراہمی شروع

پشاور۔غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو افغان سٹیز ن کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع ہو گیا ہے تاہم گرمی ، حبس اور مناسب انتظامات نہ ہونے کے با عث افغان مہاجرین کو شدیدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ٗ ابتدائی مرحلے میں پشاور اور اسلام آباد میں اس کا آغازکر دیا گیا ہے جبکہ رجسٹریشن دس اگست سے شروع ہو گی پشاور سمیت ملک بھر میں بائیس رجسٹریشن سنٹر ز اگست میں کھولے جائینگے گزشتہ روز سے افغان شہریوں کو کارڈ سکیم جاری کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔

اس سکیم کے لئے افغان باشندوں کو مفت افغان سیٹزن کارڈ دیا جائے گا۔ جبکہ اگست سے شروع ہونے والے رجسٹریشن کے لئے خیبرپختونخوا میں گیارہ مراکز قائم کئے گئے ہیں جس کے تحت پشاور،نوشہرہ اورلوئردیر میں دو دو، کوہاٹ ، مردان ، ہنگو ، ہری پور اور مانسہر ہ میں ایک ایک سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ تاہم سیٹزن کارڈ کے حوالے سے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو قانونی تقاضے میں لانے کے لئے یہ اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔