بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں سنگدل بہو نے ساس کی جان لے لی

پشاور میں سنگدل بہو نے ساس کی جان لے لی

پشاور۔تھانہ گلبرگ کے علاقے نور الرحمان کالونی میں بہو نے آشنا کے ساتھ ملکر اپنی ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ذبح کردیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا ایس ایچ او گلبرگ رضوانہ حمید کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ نور الرحمان کالونی میں گھر کے اندر خاتون کو قتل کیاگیا جس پر پولیس فوری طور پر موقع پہنچی تو معلوم ہواکہ خاتون جس کا نام مسماۃ گل پانڑہ کو اس کی بہو شیما زوجہ سعید خان نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر تشدد کانشانہ بنانے کے بعد ذبح کیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ شیما کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس کے مطابق ملزمہ سے ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیاگیا ہے دوسری جانب سسر نے اپنی بہو اور اس کے آشنا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔