بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جنسی سیکنڈل ٗ نجی سکول کے پرنسپل کااعتراف جرم

جنسی سیکنڈل ٗ نجی سکول کے پرنسپل کااعتراف جرم


پشاور۔حیات آباد میں واقع نجی سکول کی آڑ میں کمسن طلباء سے جنسی تشدد کانشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار سکول پرنسپل نے مقامی عدالت میں اعتراف جرم کرلیاہے اورعدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیاہے پولیس کے مطابق سکول پرنسپل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جنسی ادویات ٗ کم عمر لڑکوں ٗ لڑکیوں اور طالبات کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات پر مبنی ویڈیوز ٗمیموری کارڈز ٗ لیپ ٹاپ اورد یگر مواد بھی برآمد کرلئے تھے۔

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرسکول پرنسپل عطاء اللہ ساکن حیات آباد کو گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ محمداصغر کے روبروپیش کیاگیاجہاں ملزم پرنسپل نے اپنااقبالی بیان قلمبند کرایااوربعدازاں عدالت نے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔پولیس کے مطابق سکول میں ایک کمرے میں خفیہ کیمرے نصب کئے گئے جہاں پرنسپل لڑکوں ٗ لڑکیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرکے ویڈیوز بناتا تھا اور پھرانہیں بلیک میل کرکے انہیں استعمال کرتا تھا ۔