بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اٹلی میں6.2 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم،ہزاروں گھر بجلی سے محروم

اٹلی میں6.2 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم،ہزاروں گھر بجلی سے محروم


روم ۔اٹلی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتیں منہدم اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ مٹی کے تودے گرنے سے راستوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ،متاثرہ علاقوں میں لوگ زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانچ اشاریہ چھ شدت کا پہلا زلزلہ وسطی اٹلی کے شہرپرکیا میں آیا اور چرچ سمیت متعدد تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا ایک گھنٹے کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے مارچ شہر میں چھ اعشاریہ دو شدت کا جھٹکا آیا جس سے مزید عمارتیں منہدم ہوگئیں اٹلی کے حکام جانی و مالی نقصان کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔

مقامی ٹی وی پر گری ہوئی عمارتوں، مٹی کے تودوں سے گاڑیوں کے پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو دکھائی گئی حکام کے مطابق زلزلے کے باعث دونوں علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہیں متاثرہ علاقوں میں جمعرات کو سکول کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر اعظم روم کے دورے پر روانہ ہوچکے ہیں اٹلی میں گذشتہ 24 اگست کو بھی جنوبی علاقے میں زلزلہ آیا تھا جس میں 298 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس میں بھی پہاڑی علاقوں میں بہت سی عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں اٹلی کے نیشنل جیوفزکس کے ادارے کے ایک افسر ماریو توزی نے کہا ہے کہ ‘زلزلے کے بعد آنے والے جھٹکے کافی دیر تک، کئی بار مہینوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔