بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لنڈ یکوتل میں خود کش گاڑی کے داخلے کی اطلاع

لنڈ یکوتل میں خود کش گاڑی کے داخلے کی اطلاع

لنڈی کوتل۔لنڈی کوتل میں نماز جمعہ انتہائی خوف کے سائے میں ادا کی گئی،گزشتہ چار دنوں سے لنڈ یکوتل میں خود کش گاڑی کی داخلے کی اطلاع ہے ،جس کی پولیٹکل انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے ،انتظامیہ کے ایک ذمہ دار کے مطابق مردان میں ایک کال ٹریس ہوئی ہے جس میں دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی کی لنڈی کوتل پہنچنے کی اطلاع اپنے ساتھیوں کو دیتے ہیں۔

جس کے بعد پولیٹکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے لنڈیکوتل میں سیکیورٹی انتہائی سخت کی ہے اور لنڈی کوتل بازار آنے جانے والے راستوں پر ناکے لگا رکھے ہیں جہاں ہر گاڑی کی تلاشی لی جاتی ہے اور لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی جاتی ہے انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے جمعے کے روز سرکاری دفاتر اور عمارات پر سیکیورٹی بڑھادی تھی اور عام لوگوں کو وہاں آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔