بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ

کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) لانڈھی عارف اسلم نے حملے میں عوامی کالونی کی پولیس موبائل پر فائرنگ کی تصدیق کی۔

— فوٹو: ڈان نیوز

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) قمر دین، کانسٹیبل بابر علی اور امجد کے ناموں سے ہوئی، جبکہ لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

فائرنگ کے واقعے میں قریب سے گزرنے والا 15 سالہ لڑکا عابد زخمی بھی ہوا۔

جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے ڈان کو واقعے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام افراد کو گولیوں کے کئی زخم آئے، جبکہ زخمی لڑکے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔