بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان کیلئے امریکہ کے نئے سفیر کا اعلان

افغانستان کیلئے امریکہ کے نئے سفیر کا اعلان


واشنگٹن ۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جان باس کو افغانستان کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ، جان باس اس سے قبل ترکی میں امریکی مندوب کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باس کے دہشت گردی کے انسداد کے حوالے سے تجربے کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق جان باس نے گزشتہ ایک دہائی میں امریکی اتحادیوں اور ان کی فوجوں کے لیے سفارتی حوالے سے عراق، شام اور جنوب مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے انسداد اور علاقائی استحکام کی خاطر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ باس کو سن 2014 میں ترکی میں امریکی سفیر نامزد کیا گیا تھا۔