بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / خلیج کشیدگی ٗ قطر کے انسداد دہشت گردی قوانین تبدیل

خلیج کشیدگی ٗ قطر کے انسداد دہشت گردی قوانین تبدیل

دوحہ۔دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کا معاہدہ،قطر نے ترمیم قانون کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے انسداد دہشت گردی کے قانون میں بعض تبدیلیاں لانے کی ہدایات کی ہیں۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کیو این اے کے مطابق ، شیخ تمیم نے دہشت گردوں ،تخریب کاری اور دہشت گردتنظیموں کی مالی اعانت اور ان کے مالی اثاثوں کی ضبطگی کے قانون میں ترمیم کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ قطر اور امریکہ کے درمیان 12 جولائی کو دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے پر ایک معاہدہ طے کیا گیا تھا ۔