بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ نے پاکستان کی فوجی امداد روک دی

امریکہ نے پاکستان کی فوجی امداد روک دی


واشنگٹن۔امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فرنٹ لائن کے کردار اور قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فوجی امدادجاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز ‘‘ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون پاکستان کو مالی سال 2016کی مد میں فوجی اخراجات کیلئے واجب الادا رقم جاری نہیں کرے گا ۔

اس بات کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع جم میٹس کی جانب سے کانگریس کو یہ بتانے کہ اسلام آبا د نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی نہیں کی کے بعد کیا گیا ہے۔پینٹاگون کے ایک ترجمان ایڈم سٹمپ نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ پاکستانی حکومت کواس وقت فنڈز جاری نہیں کیے جاسکتے کیونکہ سیکرٹری دفاع نے تصدیق نہیں کی ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2016 کے تحت قومی دفاعی اختیار کے ایکٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کاروائی کی ہے ۔