بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عازمین حج کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

عازمین حج کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

اسلام آ باد ۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب آ ہنگی کی جانب سے پاکستانی عازمینِ حج کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں،سرکاری سکیم کے تحت فلائٹ آپریشن 24 جولائی تا 26 اگست جاری رہے گا،426 پروازوں کے ذریعے 1 لاکھ 7 ہزار 5 سو 26 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے،ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں عازمین حج کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطا بق عازمینِ حج کو موبائل میسیج اور خطوط کے ذریعے پروازوں کی اطلاع کی جا رہی ہے۔

حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں عازمین کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔تمام عازمینِ حج کو اپنی پرواز سے 10 روز قبل ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔پاسپورٹ ، ٹکٹ اور گلے کے لاکٹ پرواز سے 2 دن قبل حاجی کیمپ سے ملیں گے۔عازمینِ حج شناخت کیلئے اپنے سامان کے اندر اور باہر اپنے کوائف ضرور تحریر کریں۔مرد اور خواتین عازمینِ حج شناخت کیلئے اپنے احرام اور عبایا پر پاکستانی پرچم چسپاں کریں۔