بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلام آباد لاک ڈاؤن کیس، پی ٹی آئی کارکن بری

اسلام آباد لاک ڈاؤن کیس، پی ٹی آئی کارکن بری


اسلام آباد۔تحریک انصاف کے اسلام آباد لاک ڈان کیس میں ملوث تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف درج مقدمات ختم کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا گیا ہے کارکنوں کی بریت کی درخواستیں مجسٹریٹ فرخ ندیم نے منظور کیں ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ سمیت مختلف تھانوں میں 9 سے زائد مقدمات درج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد لاک ڈان کیس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت تمام مقدمات ختم کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 50 سے زائد کارکنوں کو بری کر دیا گیا ہے۔

تمام کارکنوں کی بریت کی درخواستیں مجسٹریٹ فرخ ندیم نے منظور کیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ سمیت مختلف تھانوں میں 9 سے زائد مقدمات درج تھے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیے گئے تھے۔