بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ْلواری ٹنل کے استعمال کا شیڈول جاری

ْلواری ٹنل کے استعمال کا شیڈول جاری

اپر دیر ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )نے لواری ٹنل کے استعمال کا شیڈول جاری کر دیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے لواری ٹنل کے افتتاح کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )نے لواری ٹنل کو عوام الناس کیلئے ایک خاص شیڈول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔این ایچ کے اعلامیہ کے مطابق لواری ٹنل صبح 10:30سے دن 1:30بجے تک (3 گھنٹے کے لیے )کھلا رہے گا جبکہ رات 8:00بجے سے علی الصبح 5:00بجے تک (9گھنٹے کے لئے ) کھلارہے گا۔

این ایچ اے نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ لواری ٹنل سے اپنا سفر بتائے گئے اوقات میں کریں تاکہ کسی بھی زحمت اور ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔ یاد رہے کہ شدید برف باری کے موسم میں لواری ٹاپ 3سے4ماہ کے بند رہتا تھا لواری ٹنل کی تعمیر سے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوا ہے اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی علاقوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو اگیا ہے۔لواری ٹنل 42سالہ تعمیر کے طویل دوراینے کے بعد مکمل ہوا۔