بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریلوے اراضی پر قابضین کیلئے نئی پالیسی متعارف

ریلوے اراضی پر قابضین کیلئے نئی پالیسی متعارف


پشاور۔ریلوے کی اراضی پر قابضین کیلئے نئی پالیسی متعارف کرا دی گئی ہے ریلوے کی ملک بھر میں1لاکھ 67ہزار مربع ایکڑ اراضی ہے جس میں دوفیصد سے زائد قیمتی اراضی پر پشاور ڈویژن سمیت ملک بھر میں مختلف افراد قابض ہیں ریلوے انتظامیہ نے قابضین کے لئے ایس ایم ای پالیسی بنا ئی ہے جس کے مطابق قابض افراد کوسال 2000ء سے لیکر 30جون 2018ء تک لیز کے ذریعے کاروبار کو قانونی شکل دینے کا موقع دیا جائے گا قابضین کیلئے موجودہ ڈی سی ریٹ 30 فیصد ٗ 2 کنال پر 40 فیصد اور دو کنال سے زائد اراضی پر50فیصد مقرر کیا گیا ہے قانون کے مطابق ادائیگی کے بعد یہ لوگ 21سال لیز حاصل کر سکیں گے ۔