بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ظفر حجازی کی طبیعت اچانک خراب ٗ ہسپتال منتقل

ظفر حجازی کی طبیعت اچانک خراب ٗ ہسپتال منتقل

اسلام آباد۔سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کی گرفتاری کے بعد طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں پمز اسپتال لے جایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں پمزاسپتال کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہظفر حجازی کو طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا ہے۔

جہاں ان کا طبی معائنہ کیا ذرائع نے بتایا کہ طبی رپورٹس آنے کے بعد ان کے معالجین کی جانب سے ظفرحجازی کو اسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر آج ایف آئی اے نے ظفر حجازی کو گرفتار کیا تھا۔