بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کرک ٗجائیداد تنازعہ نے 3بھائیوں کی جان لے لی

کرک ٗجائیداد تنازعہ نے 3بھائیوں کی جان لے لی

کرک۔کرک کے علاقہ طور ڈھنڈمیں جائیداد کے تنازے پر چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کرک کے نواحی علاقہ طور ڈھنڈ میں جائیداد کے تنازعے پر گولیاں چلنے لگی ، تین چچا زاد بھائی جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی جاں بحق ہونیوالے میں ماجد اللہ ولد محمد ابرار ، عابداللہ ولد محمد ابرار ،عدنان خان ولد محمد ابرار سکنہ طور ڈھنڈ شامل ہیں۔

جبکہ جواریہ شدید زخمی ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل ، زخمی جواریہ کی حالت تشویشناک پشاور منتقل جاں بحق افراد کے والد محمد ابرار نے تھانہ کرک میں اپنے سگے بھائی میر افضل خان ، بھتیجوں تاج ولی ، نور تاج ، قسمت اللہ پسران میر افضل کیخلاف ایف آئی آر درج کی ، محمد ابرار کے مطابق بھائی کیساتھ جائیدا د پر تنازعہ تھا ۔

ہم تعمیرات میں مصروف تھے کہ بھائی اور بھتیجوں نے اندھادھند فائرنگ کرلی جس کے نتیجے میں میرے تین بیٹے جاں بحق جبکہ بیٹی جواریہ شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس نے ایف آئی آر اندراج کے بعد ملزمان گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردئیے ۔