بریکنگ نیوز
Home / شوبز / فواد خان کی طویل عرصے بعد گلوکاری کی دنیا میں واپسی

فواد خان کی طویل عرصے بعد گلوکاری کی دنیا میں واپسی

دلوں پر راج کرنیوالے فواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفیع ایکساتھ پرفارم کرتے نظر آئینگے، تینوں نے اکٹھے گانا گاتے ہوئے ٹیزر بھی لانچ کر دیا۔

لاہور: میوزیکل شو بیٹل آف بینڈز کی 15 سال بعد واپسی ہوگئی، شو 30 جولائی سے شروع ہوگا جس میں عاطف اسلم، فواد خان اور میشا شفیع ججز کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دلوں پر راج کرنیوالے فواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفیع ایکساتھ پرفارم کرتے نظر آئینگے۔

گلوکاری کی دنیا میں فواد خان کی طویل عرصے بعد واپسی ہوگی، اپنا بینڈ چھوڑنے کے بعد یہ انکی پہلی سولو پرفارمنس ہوگی۔ تینوں سنگرز و آرٹسٹ کا اکٹھے گانا گاتے ہوئے ٹیزر بھی لانچ ہو گیا۔ اس حوالے سے لالی ووڈ انڈسٹری کے تینوں ستاروں کا کہنا ہے کہ اپنے کام کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، موسیقی کے میدان میں بھی ہم کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ازم ہو تو ہر شعبے میں ترقی اور کامیابی حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا۔