بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان سرحد کے قریب بلند ترین چوٹی پاک فوج کا کنٹرول

افغان سرحد کے قریب بلند ترین چوٹی پاک فوج کا کنٹرول

راولپنڈی ۔سکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبر فور کے تحت راجگال کی 12ہزار فٹ سب سے بلند ترین اہم چوٹی برخ کنڈاؤ دہشتگردوں سے طویل آپریشن کے بعد واگزار کرا کے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا جبکہ آپریشن میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور چند افغانستان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور ایس ایس جی کمانڈوز نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آپریشن خیبر فور کے تحت راجگال کے گھنے جنگلات اور مشکل ترین ا ہم چوٹی 12 ہزار فٹ بلند فرخ محمد کنڈاؤ پر دہشتگردوں کیخلاف طویل آپریشن کیا ۔

یہ چوٹی پاک افغان سرحد پر قائم ہیں جس میں متعدد دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ چند ایک دہشتگرد افغانستان میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اس کے علاوہ دہشتگردوں کی کمین گاہوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود قبضے میں لے کر انہیں تباہ کردیا گیا ہے اور چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاک فوج کی چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہے واضح رہے کہ دہشت گرد یہ راستہ افغانستان سے پاکستان میں آنے کیلئے استعمال کرتے تھے ۔