بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کا منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا اعتراف

عمران خان کا منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا اعتراف

اسلام آباد۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کرکٹ کمائی کا ریکارڈ موجود نہ ہونے کا اعتراف کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لندن فلیٹ اور بیرون ملک کرکٹ معاہدوں سے حاصل رقم کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔عمران خان کے وکلا کی جانب سے 24 صفحات پر مشتمل مختلف دستاویزات کے ساتھ جواب داخل کرایا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق آسٹریلیا میں1984-85 کے دوران پچاس ہزار آسٹریلوی ڈالر کمائے،فلیٹ کیلئے 61 ہزار پاؤنڈ کی ڈاؤن پیمنٹ کی جو دسمبر 1989 میں تمام ادائیگی مکمل کی گئی۔

1970 سے 1989 کے دوران کے کیری پیکر سیریز سے سالانہ 25 ہزار ڈالر ملتے تھے جواس وقت کے 25 ہزار پاؤنڈ بنتے تھے جب کہ 1987 ان کا بینیفٹ سال تھا جس میں ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ ملے۔عمران خان کی جانب سے داخل جواب میں کہا گیا ہے کہ لندن فلیٹ ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کا خریدا گیا اور یہ رائل آگنائزر سروس لمیٹڈ سے نیلام کیا گیا جس کے لیے ابتدائی رقم 68 ہزار پاؤنڈ ادا کی گئی، یہ معاہدہ رائل ٹرسٹ اور نیازی سروسز لمیٹڈ کے تحت مختلف سالوں میں رقم ادا کرنے کا تھا جس میں 13 اعشاریہ 34 فیصد سود سالانہ ادا کرنا تھا۔

جواب میں کہاگیا ہے کہ عمران خان کی تنخواہ کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ،انگلش کاؤنٹی کلبز تنخواہ کا بیس سال پرانہ ریکارڈ نہیں رکھتے، کرکٹ کے علاوہ آرٹیکلز لکھنے، انٹرویوز اور انعامات کی رقم بھی ملتی رہی۔چیرمین تحریک انصاف نے جواب میں کہا ہے کہ انگلش کاؤنٹی سے حاصل آمدن کا 20 سال پرانا رکارڈ دستیاب نہیں۔کرکٹ کنٹریکٹ کے حوالے سے عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ان کے پاس ان کا اپنا کنٹریکٹ موجود نہیں۔

انہوں نے کرکٹر مشتاق احمد کا کنٹریکٹ مثال کے طور پر ساتھ لگایا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک کرکٹر کنٹریکٹ کے کتنے پیسے لیتا تھا اور میں بیرون ملک کرکٹ کے حوالے سے سب سے مہنگا ترین کھلاڑی تھا تو میرا کنٹریٹ کیا ہوسکتا ہے تاہم عمران خان نے اپنا کنٹریکٹ آف امپلائمنٹ نہیں لگایا۔چیرمین پی ٹی ائی کے وکلا نے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان منی لانڈرنگ میں کسی طرح ملوث نہیں۔